پس کوئی نہ تو خدا کے برابر ہے

printer14

پس کوئی نہ تو خدا کے برابر ہے

نہ خدا کی مجبوری یا کمزوری ہونے کے سبب

خدا سے اونچا ہے تو خدا کا

کسی کو ہمسر بنا کر شرک جیسا ناقابلِ معافی ظلم نہ کرو

 

لوگو! صرف اور صرف اپنے پروردگار کی عبادت کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اپنے خدا کی فرمانبرداری کر کے اُس کے عذاب سے) بچو(2:21) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے مینہ برسا کر تمہارے کھانے کیلۓ انواع واقسام کے پھل پیدا کئے۔ پس کسی کو خدا کا ہمسرنہ بناﺅ اور تم (خدا کی توحید) جانتے تو ہو(2:22)

 

printer14

جنت کوئی مافوق الفطرت شے نہیں ہے

 

اور جو لوگ ایک اکیلے خدا  پر ایمان لائے اور اچھے کام کرتے رہے اُن کو خوشخبری سنا دو کہ اُن کے لئے (نعمت کے ) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جب اُنہیں اُن میں سے کسی قسم کا پھل کھانے کو دیا جا ئے گا تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے (دنیا میں) دیا گیا تھا اور اُن کو ایک دوسرے کے ہم شکل پھل کھانے کو دئیے جائیں گے اور وہاں اُن کے لئے صالح بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے (2:25)

 

printer14

آدم کی پیدائش اور ابلیس کا امتحان

 

اور(وہ وقت یاد دلانے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ اُنہوں نے کہا اے رَبّ کیا اس میں ایسے شخص کوخلیفہ بنانا چاہتے ہو جو خرابیاں کرے اور کِشت وخون کرتا پھرے ؟ اور ہم صرف تیری ہی تعریف کے ساتھ  تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں (خدا  نے) فرمایا جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے(2:30) اور خدا نے آدم کو تمام چیزوں کے نام رکھنے کا علم دیا پھر اُن کو فرشتوں کے سامنے کیا اور فرمایا کہ اگرسچے ہو تو مجھے اِن (چیزوں) کے نام بتاﺅ؟(2:31) اُنہوں نے کہا صرف تُو ہی پاک ہے جتنا علم تُو نے ہمیں بخشا ہے (اور جو اُس سے ممکن ہے) اِس کے سوا ہمیں کچھ معلوم نہیں بے شک تُو دانا (اور) حکمت والا ہے(2:32) تب خدا نے (آدم کو) حکم دیا کہ آدم! تم اِن کو اِن (چیزوں) کے نام بتاﺅ جب اُس نے اُن کو اِن کے نام بتائے تو (فرشتوں سے) فرمایا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی (سب) پوشیدہ باتیں جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جسے پوشیدہ کرتے ہو(سب) مجھ کومعلوم ہے(2:33) اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے سامنے(اپنے رَبّ کے حضور) سجدہ کرو تو وہ سب سجدے میں گِر پڑے مگر ابلیس نے انکار کیا اور غرور میں آکر نافرمان بن گیا (2:34)

 

printer14

شجرِ ممنوعہ اُس باغ (جنت) میں تھا

جہاں آدم اور حّوا علیہ السّلام اپنے امتحان

کے دوران رہے اور جو خدا نے

بغیر صالح اعمال کے دونوں کو عطا فرمایا تھا۔

 دراصل عربی زبان میں لفظ جنت

ہر باغ  کے لئے استعمال ہوسکتا ہے

جیسے جنت البقیع  مراد یہ ہے کہ

اللہ تعالیٰ کا شیطان مردود کو نافرمان

ہو جانے کے باوجود اُسی باغ میں داخل کر دینا

کہ جہاں آدمؑ اور حواؑ رہے صاف طور پر بتاتا ہے

کہ وہ باغ جہاں آدمؑ اور حواؑ کے  نافرمان

ہو جانے کا واقعہ پیش آیا صالح اعمال کے بدلے

اور ہمیشہ کے لئے ملنے والی

بہشت کا حصہ نہیں تھا۔ یہ اِس سوال کا جواب

بھی ہے کہ جنت میں شجرِ ممنوعہ

اور نافرمان شیطان کا کیا کام

کہ بہشت تو صرف اہلِ ایمان صالحین کو

صالح اعمال کے بدلے ملنے والی ہے

 

اور ہم نے کہا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی باغ میں رہو اور جہاں سے چاہو بے روک ٹوک کھاﺅ (پیو) لیکن اِس درخت کے پاس نہ جانا نہیں تو ظالموں میں (داخل) ہو جاﺅ گے(2:35) پھرشیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (راحت و آرام) میں تھے اُس سے اُن کو نکلوا دیا ۔ تب ہم نے حکم دیا کہ (باغ سے) چلے جاﺅ تم ایک دوسرے کے د شمن ہو اور تمہارے لئے زمین میں ایک وقت تک کے لئے ٹھکانہ اور معاش (مقررکر دیا گیا) ہے (2:36) پھر آدم نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھے تو خدا نے اُس کا قصور معاف کر دیا  بے شک وہ معاف کرنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے (2:37)

 

printer14

ہمیشہ کے لئے خوف اور غم سے نجات

 

ہم نے فرمایا کہ تم یہاں سے چلے جاﺅ پھرجب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت پہنچے تو (اُس کی پیروی کرنا کہ) جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی اُن کو نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (2:38) اور جنہوں نے (اِس کو) قبول نہ کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ دوزخ میں جانے والے ہیں (اور) ہمیشہ اُس میں رہیں گے(2:39)

 

printer14

سچا خدا فرماتا ہے کسی سے کوئی

امید نہ رکھو اُس دن کوئی کام نہ آئے گا

 

اور اُس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ  بھی کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح سے کسی کی) مدد حاصل کرسکیں (2:48)

 

printer14

محکمات پر چلنے والے کامیاب ہو جائیں گے

خدا کے ہاں نجات  اطاعت گزاروں

کے لئے ہے چاہے کوئی ہوں

 

جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا صابئین (یعنی کوئی شخص کسی قوم ومذہب کا ہو) جو صرف ایک اکیلے خدا پر ایمان لائے گا اور روزِ قیامت کا یقین رکھے گا اور صالح عمل کرے گا  تو ایسے لوگوں کو اُن (کے اعمال) کا صِلہ خدا کے ہاں ضرور ملے گا اور اُن کو نہ کسی طرح کا خوف ہو گا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (2:62)

 

printer14

کہا جاتا ہے کہ کلمہ گو بدکردار

 بالآخر دوزخ کی آگ سے

 نکال لئے جائیں گے

 

 اور کہتے ہیں کہ (دوزخ  کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی ۔ اُن سے پوچھو کیا تم نے خدا سے عہد لے رکھا ہے کہ خدا اپنے عہد کے خلاف نہیں کرے گا؟ (نہیں) بلکہ تم خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو جن کا تمہیں مطلق علم نہیں (2:80) ہاں جو برے کام کرے اور اُس کے گناہ (ہر طرف سے) اُس کو گھیر لیں تو ایسے لوگ دوزخ (میں جانے) والے ہیں (اور) وہ ہمیشہ اِس میں (جلتے) رہیں گے (2:81) اور جو ایمان لائیں گے اور صالح عمل کریں گے وہ جنت میں داخل ہوں گے (اور) ہمیشہ اُس میں (خوش ) رہیں گے(2:82)

 

printer14

جانور کی پوجا

 

اور اُن کے کفر کے سبب بچھڑا (جانور) اُن کے دلوں میں رچ بس گیا تھا کہہ دو کہ اگر تم (ایک اکیلے کارساز خدا کے سوا جانور کے آگے عاجزی کر کے بھی) مومن ہو تو تمہارا ایمان تم کو بری بات بتاتا ہے (خدا سے ڈرو اور خدا ہی کے حضور دعا کرو) (2:93)

 

printer14

آیات کو بہتر سے بہتر بنانے والی

اور آیات سے اونچی صرف خدا

کی حاکمیت اور مرضی ہے

 

ہم جس آیت کو منسوخ کر دیتے یا اُسے فراموش کرا دیتے ہیں تو اُس سے بہتر یا ویسی ہی اور آ یت نازل کر دیتے ہیں کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے؟ (2:106)

 

printer14

سچا مددگار و کارساز صرف خدا ہے

 

(کیا) تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے؟ اور خدا کے سِوا تمہارا کوئی کارساز (ولی) اور مددگار نہیں ہے (2:107)

 

printer14

نجات صرف خدا کے

فرمانبرداروں کے لئے ہے

 

 اور عبادت اور اطاعت کرتے رہو اور زکوٰة (اللہ کی راہ میں مال) دیتے رہو اور جو بھلائی اپنے لئے آگے بھیج رکھو گے اُس کو خدا کے ہاں پا لو گے ۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے( 2:110) ہاں جو کوئی بھی خدا کےحضور گردن جھکا دے (یعنی ایمان لے آئے) اور وہ صالح عمل بھی کرتا ہو تو اُس کا صلہ اُس کے پروردگار کے پاس موجود ہے اور ایسے لوگوں کو (دنیا و آخرت میں) نہ کسی طرح کا خوف ہو گا اور نہ وہ غمناک ہوں گے(2:112)

 

printer14

مسجدوں میں صرف خدا کا ذ کر کرو

 اور غیر اللہ کے ذ کر سے بچو

 

اور اُس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا کی مسجدوں میں(خالص لا شریک) خدا کے نام کا ذ کر کرنے سے منع کرے اور اُن کی ویرانی کا طالب ہو ؟ تو ایسے لوگوں کو کچھ حق نہیں کہ اُن (مساجد) میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے کہ اُن کے لئے دُنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب (2:114)

 

printer14

سب کچھ خدا کا ہے

 اور ہر طرف خدا ہے

 

اور مشرق اور مغرب سب خدا ہی کا ہے ۔ تو تم جدھر رخ کرو اُدھر خدا ہے ۔ بے شک خدا وسعت والا اور با خبر ہے (2:115)

 

printer14

کتاب کو پڑھنے کا طریقہ

 

جن لوگوں کو ہم نے کتاب عنایت کی ہے وہ اُس کو (ایسے سمجھ سمجھ کر) پڑھتے ہیں کہ جیسے اُس کے پڑھنے کا حق ہے۔ یہی لوگ اُس پر یقین رکھنے والے ہیں۔ اور جو اُس کو (اپنا راہنما) نہیں مانتے وہ نقصان اُٹھانے والے ہیں (2:121)

 

printer14

اُس دن کسی شخص کی محبت

 یا سفارش کام نہ آئے گی

 

اور اُس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کام نہ آئے گا اور نہ اُس سے بدلہ قبول کیا جائے گا اور نہ اُس کے حق میں کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے گی اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح سے کسی کی ) مدد مل سکے گی (2:123)

 

printer14

جب پہلوں کا تم سے نہ تو یہاں کوئی

 تعلق ہے اور نہ آگے تم سے کوئی

حساب ہے تو تم اُن کے لئے

 کیوں لڑتے مرتے ہو؟

 

یہ جماعت گزر چکی اُن کو اُن کے اعمال ( کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے اُن کی پرسش تم سے نہیں ہو گی (2:134)

 

printer14

کہو ہم پیغامبروں میں فرق نہیں

 کرتے اللہ کا حکم ہے کہ

 

(اے خدا کے فرمانبردارو!) کہو کہ ہم ایک اکیلے خدا پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اتری اُس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اُن کی اولاد  پر نازل ہوئے اُن پر اور جو (کتابیں) موسیٰ اور عیسٰی کو عطا ہوئیں اُن پر اور جو اور پیغمبروں کو اُن کے پروردگار کے ہاں سے ملیں اُن پر (سب پر برابر یقین رکھتے ہیں) ہم اِن خدا کے پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اُسی (ایک اکیلے خدا ) کے فرمانبردار ہیں   (2:136)

 

printer14

توحید پر ایمان اور

اللہ کی اطاعت کا رنگ

 

(کہہ دو کہ ہم نے) خدا کا رنگ (اختیار کر لیا ہے) اور (اختیار کرنے کے لئے) خدا سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے؟ اور ہم خدا ہی کی عبادت کرنے والے ہیں (2:138) (اُن سے) کہو کیا تم خدا کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو؟ حالانکہ وہی ہمارا اور تمہارا رَبّ ہے اور ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) اور ہم صرف اُسی کی عبادت کرنے والے ہیں (2:139)

 

printer14

پہلے لوگوں کی فوج بن جانے والو!

تم اپنی فکر کرو نہ کہ

 اُن کی جو گزرچکے ہیں؟

 

یہ جماعت گزر چکی۔ اُن کو وہ (ملے گا) جو اُنہوں نے کیا اور تم کو وہ جو تم نے کیا اور جو عمل وہ کرتے تھے اُن کی پرسش تم سے نہیں ہوگی (2:141)

 

printer14

خدا نے اپنے سِوا کبھی کسی اور

 کے ذ کر کا حکم نہیں دیا اور

غیر کے ذ کر کو ناشکری بتارکھا ہے

خدا کے ذ کر کا فائدہ ہی فائدہ ہے

اور اگر کوئی خدا کی پرواہ کرتا ہے

 تو خدا اُس کی لازماً پرواہ کرتا ہے

 

سو تم (اپنی تمام ضرورتوں کے لئے صرف اور صرف) میرا ذکر کرو میں (اپنی نعمتوں کی عطا کی صورت) تمہارا ذکر کروں گا اور میرا شکر کرتے رہنا اور(کسی اور کا  ذکر کر کے اور میری یاد  سے غافل ہو کر) ناشکری نہ کرنا (2:152)

 

printer14

شہید کو مردہ نہ کہنے کا حکم ہے نہ

 کہ اپنی طرح اپنے ہاں موجود زندہ

 کارساز و مددگار ماننے کا

 

اور جو لوگ خدا کی راہ میں قتل ہو جائیں اُن کی نسبت یہ نہ کہنا کہ وہ مر گئے ہیں (وہ مردہ  نہیں) بلکہ (خدا کے ہاں) زندہ ہیں لیکن تم اُن کا (اور اُن کی زندگی کا اِس دنیا میں) شعور نہیں رکھتے(2:154)

 

printer14

اِس آیت میں اللہ کی صَلَوات یعنی صَلَواتٌ

 سے مراد اللہ کا مہربانی کرنا ہے

 اور رحمةً سے مراد رحمت

کرنا ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ کا دعا کرنا

یا عبادت کرنا یا  درود پڑھنا

 

یہی لوگ ہیں جن پر اُن کے پروردگار کی (صَلَواتٌ) مہربانی اور (رحمةٌ) رحمت ہے اور یہی سیدھے رستے پر ہیں ( (2:157)  ترجمہ فتح محمد جالندھری)

 

printer14

خدا کی اور تمام لعنت

 کرنے والوں کی لعنت

 

جو لوگ ہمارے حکموں اور ہدایات (آیات) کو جو ہم نے نازل کی ہیں (کسی غرضِ فاسد سے یا ترجموں میں ہیرا پھیری کر کے یا کسی اور طرح سے) چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم نے اُن کو لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اپنی کتاب میں کھول کھول کر(اور صاف صاف) بیان کر دیا ہے ایسوں پر خدا اور تمام لعنت کرنے والے(بجا طور پر) لعنت کرتے ہیں (2:159) ہاں جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی حالت درست کر لیتے اور (احکامِ الٰہی کو) صاف صاف بیان کر دیتے ہیں تو میں اُن کے قصور معاف کردیتا ہوں اور میں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم کرنے والا خدا ہوں (2:160)

 

printer14

بے شک اللہ اور فرشتے اور مومن

 آیات کا انکار کرنے والوں

 پر لعنت بھیجتے ہیں

 

 جو لوگ کافر (آیات کے منکر) ہوئے اور منکر ہی مرے ایسوں پر (بے شک) خدا کی اور فرشتوں کی اور(مومن) لوگوں کی سب کی لعنت ہے(2:161) وہ ہمیشہ اِسی (لعنت) میں (گرفتار) رہیں گے اُن سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جا ئے گا اور نہ اُنہیں (کچھ ) مہلت ملے گی (2:162)

 

printer14

خدا کے سوا خدا کا یا اپنا حبیب بنا کر

 اُس سے خدا سی محبت کرنا

اور اُسے خدا او ر خدا کے معاملات

میں خدا کا شریک بتانا

 

 اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر اللہ  کو اللہ کا شریک بناتے اور اُن سے خدا کی سی محبت کرتے ہیں ۔ لیکن جو خالص ایمان والے ہیں وہ تو صرف خدا ہی سے شدید محبت رکھتے ہیں اور کیا ہی اچھا ہوتا کہ ظالم لوگ (خدا کے غیروں سے شدید محبت کرنے والے) جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ  لیتے کہ سب طرح کی عزت وطاقت خدا ہی کو حاصل ہے اور یہ کہ خدا سخت (گرفت کرنے والا اور) عذا ب دینے وا لا ہے (2:165)

 

printer14

بُتوں اور بُتوں جیسی قبروں کو

پکارنے والے خود بھی قبریں اور بُت ہیں

 

جو لوگ (خدا کی ہر طرح کی استطاعت و قدرت کے منکر یعنی) کافر ہیں اُن کی مثال اُس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو (سامنے ہونے کے باوجود) پکار اور آواز کچھ  بھی سن نہ سکے (گویا یہ خود بھی قبروں اور بُتوں کی طرح) بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ (اپنے غیر حقیقی معبودوں کی طرح) کچھ سمجھ ہی نہیں سکتے (2:171)

 

printer14

تمام اقوام غور کریں کہ اگر یہ عالمین

 خدا نے اپنے سِوا کسی اور کے لئے

بنائے ہوتے تو اِن میں موجود

تمام اشیاء پر اُس کا  نام  لینا لازم ہوتا

 مگر اُس کا نام لینے سے تو

حلال بھی حرام ہو جاتا ہے

 

اُس نے تم پر مرا ہوا جانور اور لہو اورسور کا گوشت اور (نیاز، نذر اور تبرک) جس پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کر دیا ہے۔ ہاں جو مجبور ولاچار ہو جائے( بشرطیکہ) خدا کی نافرمانی نہ کرے اور حد (ضرورت) سے باہر نہ نکل جائے اُس پر کچھ  گناہ  نہیں  بے شک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے(2:173)

 

printer14

خدا فرماتا ہے ”میں تو سدا پاس ہوں“

خدا کو واسطوں اور وسیلوں کا محتاج

ماننے والے تمام لوگ اِس آیت

 سے بےخبر ہیں

 

اور جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو میں کہیں تم سے دور فاصلے پر نہیں بلکہ) میں تو سدا (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اُس کی دعا قبول کرتا ہوں (تو اگر وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی دعائیں قبول ہوں) تو اُن کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر (جیسا میں نے کہا ہے ویسا) ایمان لائیں (یعنی مجھ کو واسطوں اور وسیلوں کا محتاج خیال نہ کریں اور شرک کرنا چھوڑیں) تاکہ سیدھا رستہ پائیں  (2:186)

 

printer14

خدا کے اقتدار اور بیانِ توحید کی

عظیم ترین آیت کا مفہوم

 

اللہ ہی (اپنی خالقیّت سے) حیرت میں ڈالنے والا معبود ہے اور کوئی اِلہٰ (نفع یا نقصان پہنچانے والا) نہیں مگر وہی حیرت میں ڈالنے والا (ایک اکیلا) اور وہی حیات کا خالق ہے(سدا رہنے والا اور موت کا خالق ہونے کے سبب) سدا قائم ہے۔ اُسے نہ تو (تھک تھکا کر) اُونگھ آتی ہے نہ ہی وہ (آرام کے لئے) سوتا اور غافل ہوتا ہے۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب (بِلا شرکتِ غیر) اُسی کا ہے۔ کون ہے جو اُس (باخبر) کے اِذن کے خلاف اُس کے حضور کسی کے لئے رحم کی اپیل کر سکے؟ اُسے (سب کچھ) معلوم ہے جو اُن کے روبرو ہوتا چلا آ رہا ہے اور جو خفیہ طور پر ہو رہا ہے اور وہ (انسان ہوں یا جِنّات یا پھر فرشتے) اُس کے علم میں سے کسی شے کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ اپنے اِذن سے چاہے (جسے چاہے) معلوم کرا دیتا ہے۔ اُس کا (لا محدود) اقتدار آسمانوں اور زمین (کی وسعتوں) سے وسیع ہے اور اُسے اِن کی (اور اِن میں موجود مخلوقات کی) حفاظت کچھ دشوار نہیں وہ تو بڑاعالی رتبہ (اور) جلیل القدر( َربِّ عظیم) ہے (2:255)

  

printer14

دین میں زبردستی نہیں۔

طاغوت کا کفر کرنا اور خدا

کا اقرار کرنا اصل ایمان ہے

 

(دنیا و آخرت کی سلامتی کے) دین (جو ایک اکیلے خدا کی فرمانبرداری کی راہ ہے) میں زبردستی نہیں ہے ہدایت ( صاف طور پر ظاہر اور) گمراہی سے الگ ہو چکی ہے۔ تو جو شخص شیطان کے بنائے ہوئے(کارساز و مددگار) معبودوں سے کفر کرے اور صرف خدا پر ایمان لائے(کہ جو ہر طرح کی استطاعت والا قادرِ مطلق ہے) تو سمجھو اُس کے ہاتھ ایسی مضبوط ہدایت آگئی کہ جو کبھی محو ہونے والی نہیں اور خدا (سب کچھ) سنتا اور (سب کچھ ) جانتا ہے (2:256)

 

printer14

مددگار و کارساز کون،

 قادرِ مطلق خدا یا عاجز و ضیعف انسان؟

 

جو لوگ (ایک اکیلے خدا پر) ایمان لائے ہیں اُن کا ولی (کارساز) خدا ہے کہ اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے جاتا ہے اور جو کافر ہیں اُن کے اولیاء شیطان ہیں کہ اُن کو روشنی سے نکال کر (فرد و اشیاء پرستی جیسے باطل کے) اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی (خدا کے غیروں کی طرف بُلانے والے) لوگ اہلِ دوزخ ہیں کہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے (2:257)

 

printer14

یہ عقیدہ کہ انسان یا فرشتے خدا

 کے حضور دعا  و درخواست

پہنچاتے ہیں خدا کو لاعلم

ماننے کے مترادف ہے

 

 خدا (ایسا خبیرو بصیر ہے کہ) کوئی چیز اُس سے پوشیدہ نہیں نہ زمین میں اور نہ ہی آسمان میں (3:5)

 

printer14

(اُمُّ الۡکِتٰب)

روزِ ازل سے اصل کتاب محکم آیات ہیں

 جو لوگ دین میں کجی پسند ہیں وہ

 محکم آیات کی بجائے انسانوں

اور اشیاء کے متعلق آیات یعنی

 متشابہات کی من گھڑت تاویلوں کی

پیروی اور پرچار کرنے کو دین خیال

کرتے ہیں

 

 وہی تو خدا ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی جس میں محکم (کبھی نہ بدلنے والی اَٹل) آیات ہیں جو (اُمُّ الکِتٰب یعنی تمام الہامی کلام جو آج تک نازل کیا گیا ہے کی ماں ہیں اور وہی) اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ (شبیہاتی یا تصویری ہیں کہ جو اچھائی یا برائی کی خاص طریقے سے یعنی اچھے برے کرداروں اور اُن کے اعمال کے حوالے سے وضاحت اور عکاسی کر رہی) ہیں، تو جن لوگوں کے دِلوں میں کجی ہے وہ (افراد و اشیاء کے متعلق آیات یعنی) متشابہات پر چلنے کو دین خیال کرتے ہیں تاکہ (من گھڑت باتوں کے ذریعے) فتنہ برپا کریں اور (اُن کی مبالغے کے ساتھ) تاویلیں کر کے دین کو اُلجھا دیں حالانکہ اِن کی تاویل (دلیل و واقعاتی حقیقت) خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جولوگ علم میں بصیرت و نگاہِ  کامل رکھتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم تمام آیات کا یقین کرتے ہیں کہ یہ سب ہمارے پروردگار کے ہاں سے (حق) ہیں اور نصیحت تو حقیقی دانشور ہی قبول کرتے ہیں (3:7)

 

printer14

محکم آیات پر عمل کرنے والوں کی دعا

 

(پس ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ) ”اے ہمارے پروردگار جب توُ نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اِس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کر دینا اور ہمیں اپنے ہاں سے (دین کی سمجھ جیسی) نعمت عطا فرما  تُو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے( 3:8) اے پروردگار تُو اُس روز جس (کے آنے) میں کچھ  بھی شک نہیں سب لوگوں کو( اپنے حضور) جمع کر لے گا۔“ بے شک صرف اور صرف َربِّ عظیم ہی تو ہے جو وعدہ خلافی نہیں کرتا (3:9)

 

printer14

خدا خود ایک اکیلا خدا

ہونے کی گواہی دیتا ہے

 

خدا تو (خود اپنے مشاہدے، اپنے امر اور علم کی بناء پر، تمام فانی موجود اور ناموجود (حاضر و غائب) مخلوق اور اشیاء سے باخبر ہونے کی بناء پر اور کُل کے کُل اپنے پیدا کئے ہوئے جہانوں پر اپنی حاکمیت کی بناء پر اور اپنے مطلق علم اور اپنی ہر طرح کی استطاعت اور قدرت کے مظاہر سے) اِس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اُس کے سِوا کوئی معبود (نفع یا نقصان پہنچانے والا مددگار و کارساز مشکل کشاﺀ) نہیں اور فرشتے اور اعلیٰ علم والے لوگ جو قرینِ انصاف پر قائم ہیں وہ بھی (اپنے علم سے گواہی دیتے ہیں کہ) اُس غالب حکمت والے کے سوا کوئی معبود (نفع و نقصان پہنچانے والا الہ) نہیں (کہ جس کی سرکشی سے نقصان اور فرمانبرداری سے فائدہ ہو) (3:18)

 

printer14

دین تو ہمیشہ سے ایک اکیلے

 خدا ہی کی فرمانبرداری ہے

 

دِین تو خدا کے ہاں ایک اکیلے خدا پر ایمان لانا اور پھر اُس پر قائم ہو جانا ہے اور کتاب والوں نے جو اختلاف کیا توعلم حاصل ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا ہے (3:19)

 

printer14

خدا کا پیغام جہان کے لوگوں کے لئے

خدا کی رحمت ہے اور دین صرف توحید

ایک اکیلے رحمٰن کا قائل ہونا ہے

 

 (اے پیغام سنانے والے) اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو ایک اکیلے (رحمٰن) خدا کے فرماں بردار ہوچکے ہیں اور اہلِ کتاب اور اَن پڑھ  لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی صرف (ایک اکیلے رحمٰن) خدا کے فرمانبردار ہوتے ہو (یا نہیں)؟ اگر یہ لوگ ایک اکیلے خدا (رحمٰن) پر ایمان لے آئیں تو بے شک ہدایت پا لیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں (اورخدا رحمٰن کے سِوا رحمٰن مانتے اور لا الہ الا اللہ کا انکار کرتے رہیں) تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا بندوں کو دیکھ رہا ہے (3:20)

 

printer14

سنا تو یہی تھا کہ دوزخ میں ڈالے جانے

 والے بدکار کلمہ گو کو

دوزخ کا عذاب کچھ ہی دن ہوگا مگر

دوزخ میں جانے والے

 دوزخ سے کبھی نکالے نہیں جائیں گے

 

یہ اس لئے کہ یہ اس بات کے قائل ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی اور جو کچھ یہ (بِلا دلیل اور سوچے سمجھے اور باتیں بنا بنا کر) دین کے بارے میں بہتان باندھتے رہے ہیں اُس نے اِن کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے (3:24)

 

printer14

خدا ہی خدا ہے ۔ بیانِ توحید

 

 (اے پیغامبر) کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک توُ جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے (اُسے اُس کی حرکتوں کے سبب) ذلیل کرے ۔ ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی اختیار میں ہے اور بے شک تُو ہر چیز پر قادر ہے (3:26) تُو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور تُو ہی دن کو رات میں داخل کرتا ہے تُو ہی بے جان سے جاندارپیدا کرتا ہے اور تُو ہی جاندار سے بے جان پیدا کرتا ہے اور تُو ہی جس کو چاہتا ہے بےشمار رزق بخشتا ہے (3:27)

 

printer14

بیانِ توحید

عیسیٰ علیہ السّلام کی مثال

آدم علیہ السّلام کی سی ہے دونوں

انسان تھے اور خدا نہیں تھے

 

 عیسٰی (خدا یا خدا کی اولاد نہیں تھے اِس لئے کہ عیسیٰ) کا حال خدا کے ہاں آدم کا سا ہے کہ اُس نے ( پہلے) مٹی سے اُس کا قالب بنایا پھر فرمایا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (سانس لیتا انسان) ہو گیا (3:59) (یہ بات) تمہارے پروردگار کے ہاں سے حق ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا (3:60)

 

printer14

صرف ایک اکیلے خدا پر

ایمان کی خاطر

تمام لوگ انسان پرستی چھوڑ

کر خدا کے حضور آ جائیں

 

کہو کہ اے اہلِ کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (الہامی کتابوں کی محکم آیات میں درج) ہے اُس کی طرف آﺅ (یعنی حکمِ اوّل اور حکمِ عظیم کی طرف) وہ یہ کہ خدا کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اُس کے ساتھ کسی فرد و شے کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو خدا کے سوا اپنا کارساز نہ سمجھے ۔ اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو( اُن سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم صرف ایک اکیلے خدا (رحمٰن) کے فرمانبردار ہیں (3:64)

 

printer14

جو ایک اکیلے خدا پر ایمان کو

 کافی سمجھا وہ شرک سے بچ گیا

 

(خدا فرماتا ہے کہ) ابراہیم نہ تو یہودی تھا اور نہ عیسائی(اور نہ ہی کچھ  اور) بلکہ سب سے بےتعلق ہو کر ایک اکیلے خدا کا ہو رہا تھا اوراُسی کا  فرمانبردار تھا اور (خدا کی بادشاہی اور ایمان میں انسانوں کو شریک خیال کرنے والے) مشرکوں میں سے نہ تھا (3:67)

 

printer14

بیانِ توحید

کسی پیغامبرکو یہ مناسب نہیں کہ

 لوگوں سے کہے کہ خدا کے عبد یعنی

خدا کے سوالی یا عبد اللہ، عبدالرحمٰن

 بننے کی بجائے میرے عبد کہلاﺅ

اور میرے در کے سوالی بن جاﺅ

 

 کسی بشر (یعنی پیغامبر) کو یہ مناسب نہیں ہے کہ خدا تو اُسے کتاب اور حکومت اورنبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ خدا کے علاوہ (مطلب و غرض کے لئے) میرے (سوالی اور تعریف کرنے والے) غلام بن جاﺅ۔ بلکہ ( اُس کو یہ کہنا چاہیے کہ اے لوگو!) تم اپنے(ایک اکیلے) رَبّ کے (عبادت گزار بندے اور غلام) ہو جاﺅ کیونکہ تم کتابِ (خدا ) کا درس لیتے اور دیتے رہتے ہو (3:79) اور اُس کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا (یا خدا کے ساتھ خدا کے شریک) بنا لو ۔ بھلا جب تم مسلمان (یعنی ایک اکیلے خدا کے عبد یا غلام) ہو چکے تو کیا اُسے مناسب ہے کہ تمہیں (اپنا یا کسی اور کا عبد یعنی عبد الرحمٰن یا عبد اللہ  ہونے کی بجائے عبد انسان یا عبد البشر یا کسی کا غلام نام رکھ کر) کافر ہونے کو کہے؟ (3:80)

 

printer14

تمام پیغامبر تو صرف خدا کا پیغام

 پہنچانے والے تھے پیغامبروں

 میں فرق کرنا کیسا؟

 

خدا فرماتا  ہے کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم  پر نازل ہوئی اور جو صحیفے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اُن کی اولاد  پر اترے اور جو کتابیں موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو پروردگار کے ہاں سے ملیں سب کو مانتے ہیں ۔ ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں (مبالغہ آمیز باتیں کر کے) کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اُسی (خدا واحد ہی) کے فرمانبردار ہیں (3:84)

 

printer14

اصل میں خدا ہی پر ایمان لانا لازم ہے

خدا سب کا رَبّ ہے اہلِ کتاب میں

 محکم آیات پر چلنے والے صالحین

 

یہ بھی سب ایک جیسے نہیں ہیں ان اہلِ کتاب میں کچھ لوگ (حکمِ خدا پر) قائم بھی ہیں۔ جو رات کے وقت خدا کی آیتیں پڑھتے ہیں اور(اُس کے حضور) سجدے کرتے ہیں (3:113) (اور) خدا پرایمان اور روزِ آخرت پر یقین رکھتے اور اچھے کام کرنے کو کہتے اوربُری باتوں سے منع کرتے اور اچھے کاموں پر لپکتے ہیں اور یہ لوگ (خدا کے ہاں) صالحین (نجات پانے والے) ہیں (3:114) اور یہ جس طرح کی اچھائی کریں گے اس کی ناقدری نہیں کی جائےگی اور خدا پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے (3:115) جو لوگ (بدکار اور) خدا کے منکر ہیں (چاہے کچھ بھی ہوں) اُن کے مال اور اولاد خدا کے عذاب کو ہرگز نہیں ٹال سکیں گے اور یہ لوگ اہلِ دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے (3:116)

 

printer14

گناہ کسی کلام کے پڑھنے سے یا

 بخشش مانگے بغیر خود بخود معاف نہیں

 ہو جاتے بلکہ ہمیشہ کے لئے

باز آ جانے کے بعد صرف خدا کے

 معاف کرنے سے ہی معاف ہوتے ہیں

 

اور وہ مومن کہ جب کوئی کھلا گناہ یا اپنے حق میں کوئی اور برائی کر بیٹھتے ہیں تو خدا کو یاد کرتے اور اپنے گناہوں کی بخشش ما نگتے ہیں اور خدا کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ اور جان بوجھ کر اپنے افعا ل پر اَڑے نہیں رہتے (3:135) ایسے ہی لوگوں کا صلہ پروردگار کے ہاں سے بخشش اور باغ ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) وہ اُن میں ہمیشہ بستے رہیں گے اوراچھے کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے (3:136)

 

printer14

شرک کی خدا نے کوئی

 دلیل نازل نہیں کی

 

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیں گے کیونکہ یہ خدا کے ساتھ شرک کرتے ہیں جس کی اُس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور اُن کا ٹھکانا دوزخ ہے جو ظالموں کے لئے بہت برا ٹھکانا ہے (3:151)

 

printer14

خدا کا ساتھ اور بھروسہ

 

اگر خدا تمہارا مدد گار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آ سکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے جو تمہاری مدد کرے ؟ اور مومنوں کو چاہیے کہ خدا ہی پر بھروسہ رکھیں (3:160)

 

printer14

صرف خدا وارث ہے پس تم خدا

 کے ساتھ کوئی اور وارث نہ بناﺅ

 

جو لوگ اُس مال میں جو خدا نے اپنے فضل سے اُن کو عطا فرمایا ہے بخل کرتے ہیں وہ اِس بخل کو اپنے حق میں اچھا نہ سمجھیں (وہ اچھا نہیں) بلکہ اُن کے لئے برا ہے وہ جس مال میں بخل کرتے ہیں قیامت کے دن اُس کا طوق بنا کر اُن کی گردنوں میں ڈالا جائے گا اور آسمانوں اور زمین کا وارث صرف خدا ہی ہے اور جو عمل تم کرتے ہو خدا کو معلوم ہے (3:180)

 

printer14

خدا کے سِوا اپنے بنائے ہوئے

 مددگاروں اور کارسازوں

 کا پرچار کرنے والے

 

اور جب خدا نے اُن لوگوں سے جن کو کتاب عنایت کی گئی تھی اقرار لیا کہ (اِس میں جو کچھ لکھا ہے) اُسے صاف صاف بیان کرتے رہنا اور اِس (کی آیات) کو نہ چھپانا تو انہوں نے اُس (اقرار) کو پسِ پشت پھینک دیا اور (متشابہ آیات کی تاویلوں میں پڑ گئے اور اپنے بنائے ہوئے کارسازوں اور مددگاروں کا پرچار کر کے اور محکمات کو جو اصل کتاب ہیں چھپا کر) اُس کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیا میں شہرت و عزت اور مال و دولت) حاصل کرنے لگے پس یہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں بہت برا ہے (3:187)

 

printer14

ظلمِ عظیم شرک کسی قیمت پر اور

 کسی کی سفارش سے معاف نہیں ہو گا

 

 خدا اِس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اُس کا شریک بنایا جائے اور اِس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے گا (اپنی مہربانی سے) معاف کر دے گا اور جس نے (کسی بھی طرح سے) خدا کا شریک مقرر کیا اُس نے (خدا پر) بڑا بہتان باندھا (4:48)

 

printer14

جبت و طاغوت اور جادوگر

 شیطانوں کی پہچان

 

بھلا تم نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا ہے کہ جبت (جادو) اور طاغوت یعنی شیطان کو (کارساز) مانتے ہیں اور(مردود بُت پرست) کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ (ایک اکیلے خدا پر ایمان رکھنے والے) مومنوں کی نسبت زیادہ  سیدھے رستے پر ہیں ؟ (4:51) یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا لعنت کرے تو تم اُس کا کسی کو حمایت کرنے والا مدد گار نہ پاﺅ گے (4:52) کیا اُن کے پاس (خدا کی) بادشاہی کا کچھ حصہ ہے؟ (اور اگر ایسا  ہو توکنجوسی کے سبب) لوگوں کو تِل برابر بھی اُس میں سے نہ دیں گے(اور حقیقت یہ ہے کہ خود  لوگوں سے مانگ کر کھاتے ہیں) (4:53)

 

printer14

شائستگی ، نرمی اور دلیل

 سے تبلیغ کرنے کا حکم

 

اِن لوگوں کے دلوں میں جو کچھ  ہے خدا اُس کو (خوب) جانتا ہے۔ تم اُن (کی باتوں) کا کچھ خیال نہ کرو اور انہیں نصیحت کرو اور اُن سے ایسی باتیں کہو جو اُن کے دلوں پر اثر کر جائیں ( 4:63 )

 

printer14

قرآنِ حکیم میں وَیُسَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا

کا درست ترجمہ

”پیغامبر علیہ السّلام  کا کہا  

دل سے تسلیم کر لینا“

 ہے نہ کہ خوب درود و سلام

بھیجنا یہ آیت دیکھیں

 

(اے پیغامبر) تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کر دو (ویسلموا تسلیماً) اُسے اپنے دل سے تسلیم نہ کرلیں تب تک مومن نہیں ہوں گے (4:65)

 

printer14

اچھائی یا برائی میں حصہ داری

 

جو شخص اچھائی پر کسی کو لگا دے (یا اچھائی کی حمایت کرے) تو اُس کو اُس (کے فائدے) میں سے حصہ ملے گا اور جو برائی پر کسی کو لگا دے (یا برائی کی حمایت کرے) تو اُس کو اُس ( کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (4:85)

 

printer14

کیا جو لوگ دنیا سے جا چکے ہیں یا

 فوت ہو چکے ہیں وہ بھی اِس

حکم پر عمل کرتے ہیں؟

سلام کے بدلے سلام اور دعا کے

 بدلے دعا  دینے کا حکم

 

اور جب تم کو کوئی دعا دے تو (جواب میں ) تم اُس سے بہتر (کلمے) سے (اُسے ) دعا  دو یا  انہی لفظوں سے دعا دو ۔ بے شک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے (4:86)

 

printer14

خدا کے فیصلے کے آگے

 ہر کوئی بے بس ہوتا ہے

 

تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے اُن کو اُن کی حرکتوں کے سبب اوندھا کر دیا ہے ؟ کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے (حق کی مخالفت کے سبب) گمراہ کر دیا ہے اُس کو رستے پر لے آﺅ ؟ تو جس شخص کو خدا گمراہ قرار دے دے تم اُس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاﺅ گے (4:88)

 

printer14

خدا کو ماننے والے کا قاتل جہنمی ہے

 

اور جو شخص کسی (خدا کے) ماننے والے (اور خدا کے فرمانبردار) کو قصداً مار ڈالے گا تو اُس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا اور خدا کا غضب اُس پر نازل ہو گا اور اُس پر(خدا دنیا و آخرت میں) لعنت کرے گا اور ایسے شخص کے لئے اُس نے بڑا (سخت) عذاب تیار کر رکھا ہے (4:93)

 

printer14

نماز کو مختصرکرنے کی

 اجازت اور نماز کا طریقہ

 

اور جب تم سفر کو جاﺅ تو تم پر کچھ  گناہ نہیں کہ نماز کو مختصر کر کے پڑھو ۔ بشرطیکہ تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ تم کو (موقع پاتے ہی) ایذا دیں گے۔ بے شک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں (4:101) اور (اے پیغام پہنچانے والے) جب تم اُن (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور اُن کو نماز پڑھانے لگو تو چاہئے کہ اُن کی ایک جماعت تمہارے ساتھ مسلح ہو کر کھڑی رہے(تاکہ دشمن کو روک سکے پھر) جب وہ سجدے کر چکیں تو پرے ہو جائیں پھر دوسری جماعت جس نے (اُن کے ساتھ) نماز نہیں پڑھی (اُن کی جگہ) آئے اور ہوشیار اور مسلح ہو کر تمہارے ساتھ نماز ادا کر ے۔ کافر اِس گھات میں ہیں کہ تم ذرا سا بھی اگر اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاﺅ تو تم پر بھرپور حملہ کر دیں۔ اگر تم بارش کے سبب (یا  کسی) تکلیف میں ہو یا بیمار ہو تو تم پر کچھ  گناہ نہیں کہ ہتھیار اتار رکھو مگر ہوشیار ضرور رہنا  خدا نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے (4:102) پھر جب تم نماز تمام کر چکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ( ہر حالت میں ) خدا کو یاد کرو ۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو (اُس طرح سے پوری) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بے شک نماز کا مومنوں پر اوقاتِ (مقررہ) پر ادا کرنا فرض ہے (4:103)

 

printer14

حق کے مخالف کا ٹھکانہ دوزخ ہے

 

اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہو جانے کے بعد پیغام پہنچانے والے کی مخالفت کرے اور مومنوں کے رستے کے سوا اور رستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اُسے اُدھر ہی چلنے دیں گے اور (قیامت کے دن) جہنم میں داخل کریں گے ۔ اور وہ بری جگہ ہے (4:115)

 

printer14

شرک چھوڑ دینے والوں کی نجات

 ممکن ہے البتہ مشرک

نجات نہیں پائیں گے

 

خدا اِس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو (کسی بھی طرح سے اور کسی بھی سلسلے میں) اُس کا شریک بنایا جائے اور اِس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہے گا بخش دے گا ۔ اور جس نے خدا کے ساتھ (کسی بھی حساب اور طریقے سے) شریک بنایا وہ رستے سے دور جا  پڑا (4:116)

 

printer14

شیطان کا حصہ اور ہمیشہ ہمیشہ

 کے لئے دوزخ کا عذاب

 

جس پر خدا نے لعنت کی ہے (جو خدا سے) کہنے لگا کہ میں تیرے بندوں سے (ضرور اپنا) ایک مقرر حصہ لے لیا کروں گا (4:118) اور اُن کو گمراہ کرتا اور (حشر میں سفارش ہو جانے کی اور دنیا میں غیرِ خدا سے مرادیں ملنے کی) اُمیدیں دلاتا رہوں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور (یہ بھی) کہتا  رہوں گا  کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی صورتوں کو (اپنے طریقوں سے) بدلتے رہیں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو اپنا ولی بنایا وہ صریح نقصان میں پڑ گیا (4:119) وہ (شیطان) اِن سے (جھوٹے) وعدے کرتا رہے گا اور (شرک کرنے والوں کو شرک ہی کے ذریعے دنیا میں فائدے اور آخرت میں آسان نجات کی) امیدیں دلاتا رہے گا اور جو کچھ شیطان اُنہیں وعدے دیتا ہے وہ دھوکا ہی دھوکا ہیں (مگر محبانِ غیراللہ یہ نہیں جانتے) (4:120) تو (یاد رہے کہ) ایسے (دھوکے میں آ جانے والے) لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ وہاں سے کبھی چھٹکارہ نہیں پاسکیں گے (4:121)

 

printer14

ہمیشہ کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہے

 

اور جو لوگ ایمان لائے اور صالح اعمال کرتے رہے اُن کو ہم ایسے سرسبز باغات میں داخل کریں گے کہ جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ۔ ہمیشہ اُن میں آباد رہیں گے ۔ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے اور خدا سے زیادہ اپنی بات کا سچا کون ہو سکتا ہے؟ (بے شک کوئی نہیں) (4:122)

 

printer14

خدا کسی قوم و مذہب یا اُ مّت و فرد

 کا طرفدار نہیں ہے بلکہ

 دینداروں کا خدا ہے

 

(نجات) نہ تو تمہاری آرزوﺅں پر ہے اور نہ اہلِ کتاب کی آرزوﺅں پر جو شخص برے عمل کرے گا اُسے اُسی طرح کا بدلہ دیا جائے گا اور وہ خدا کے سوا نہ تو کسی کو حمایتی پائے گا اور نہ ہی مدد گار (4:123) اور جو اچھے کام کرے گا  مرد ہو یا عورت اور (ہاں اگر) وہ (شرک سے بچا ہوا) صاحبِ ایمان بھی ہو گا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور (خدا کے ہاں) اُن کی تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی (4:124)

 

printer14

تمام کے تمام بُت چھوڑ کر ایک

 اکیلے خدا کا فرمانبردار ہو جانا

 

اور اُس شخص سے کس کا دین اچھا ہوسکتا ہے جس نے خدا کے حکم کو قبول کیا اور وہ راستباز صالح عمل کرنے والا بھی ہے اور ابراہیم کے دین کا پیرو ہے جو یکسو (ایک اکیلے خدا ہی کا فرمانبردار) تھا اور خدا نے ابراہیم کو اپنا خلیل بنایا  تھا (4:125) اور آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے (انسانوں کا نہیں بلکہ) سب خدا ہی کا ہے اور خدا ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے (4:126)

 

printer14

بے نیاز اور لائقِ حمد  خدا کے عذاب

 سے خاص و عام سب کو ڈرنا چاہیے

 

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے (کسی انسان یا جِنّ کا نہیں بلکہ) سب خدا ہی کا ہے اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اُن کو بھی اور تم کو بھی ہم نے حکمِ تاکیدی کیا  ہے کہ خدا (کے عذاب) سے ڈرتے رہو۔ اور اگر (مشرکانہ فضول باتیں کر کے ) کفر کرو گے تو ( سمجھ رکھو کہ ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کچھ خدا ہی کا ہے اور خدا بے نیاز اور لائقِ حمد و ثنا ہے (4:131)

 

printer14

خدا ایک اکیلا سب کا

مالک اور کارساز ہے

 

اور (پھر سن رکھو کہ ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے (بِلا شرکتِ غیر) سب خدا ہی کا ہے ۔ اور خدا (اکیلا) ہی کارساز کافی ہے (4:132)

 

printer14

عزت

تمام کی تمام عزت خدا ہی کی ہے

اور خدا کی عزت میں بھی کوئی

 خدا کا شریک نہیں ہے

 

جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ اُن کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ تو عزت تو تمام کی تمام صرف خدا ہی کی ہے  (4:139)

 

printer14

حقیقی کافر

لائقِ حمد خدا ایک اکیلا ہی تمام اقوام

 کا خدا ہے اور رسولوں میں باوجود

ایک دوسرے پر فضیلت

کے فرق نہ کرنے

 کا حکم ہے اور عمل

حکم ہی پر لازم ہے

 

جو لوگ خدا سے اور اُس کے پیغام پہنچانے والوں سے کفر کرتے ہیں اور خدا (کو ہمارا خدا اور تمہارا خدا کہہ کر) اور اُس کے پیغام پہنچانے والوں میں (ہمارا نبی اور تمہارا نبی کہہ کر) فرق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض (رسولوں) کو تو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور ایمان اور کفر کے بیچ میں (پیغامبر پرستی کی خاطر) ایک راہ نکالنی چاہتے ہیں (4:150) وہ حقیقی (اصلی) کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے (4:151) اور جو لوگ ایک اکیلے خدا (کو تمام اقوام کا خدا مانتے ہیں) اور اُس کے پیغام پہنچانے والوں (اور پیغام ) پر یکساں یقین رکھتے ہیں اور اُن میں سے کسی میں(کسی طرح کا) فرق نہیں کرتے(یعنی سب کو برابر پیغامبر مانتے ہیں) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب اُن (کی اچھائیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے (4:152)

 

printer14

ابنِ مریم علیہ السّلام کا پیغام اور قیامت

 

اور اُن کے کفر کے سبب اور مریم  پر ایک بہتانِ عظیم باندھنے کے سبب (4:156) اور یہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو خدا کا پیغام پہنچانے والا تھا قتل کر دیا ہے (خدا نے اُن کو ملعون کر دیا) اور انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی اُسے مصلوب کر کے مار سکے بلکہ اُن پر ایسا ہی ظاہر کیا گیا (کہ اُس کی صورت سب نے معلوم کی) اور جو لوگ اُس (عیسیٰ) کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ اُس کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور گمان کے پیچھے چلنے کے سوا اُن کو اِس کی حقیقت کا مطلق علم نہیں اور اُنہوں نے عیسیٰ کو یقیناً (مصلوب کر کے) قتل نہیں کیا (4:157) بلکہ خدا  نے اُس کو اپنے (طریقے سے اپنے) ہاں اُٹھا لیا اور خدا زبردست حکمت والا ہے (4:158) اور کوئی (ایسا  صالح) اہلِ کتاب نہیں ہوگا مگر اُس کی موت سے پہلے اُس کے پیغام پر ایمان  لے آئے گا اور وہ قیامت کے دن اُن پر گواہ ہوگا (4:159)

 

printer14

اہلِ کتاب میں سے صالح لوگ

 

مگر جو لوگ اُن میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اِس (قرآن)  پر جو تم پر نازل ہوا اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں (سب  پر) یقین رکھتے ہیں اور (خدا  کی) عبادت و اطاعت کرتے ہیں اور زکوٰة (خدا کی راہ میں مال) دیتے ہیں اور خدا پر ایمان رکھتے اور روزِ آخرت کو مانتے ہیں ۔ اِن کو ہم عنقریب اجرِ عظیم دیں گے (4:162)

 

printer14

اللہ سبحانہٗ نے کبھی کسی پیغامبر کو

 لوگوں کا معبود بنا کر نہیں بھیجا

اصل چیز پیغامبروں کی

 دعوت پر ایمان لانا ہے

 

(اے پیغام پہنچانے والے ) ہم نے تمہاری طرف اُسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور اُسکے بعد پیغام پہنچانے والوں کی طرف بھیجی تھی اور ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اولادِ یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف بھی ہم نے ہی وحی بھیجی تھی اور داﺅد کو ہم نے زبور بھی عنایت کی تھی (4:163) اور بہت سے پیغام پہنچانے والے ہیں کہ جن کے حالات ہم  تم  سے تمہارے (درس  کے) لئے پہلے بیان کرچکے ہیں اور بہت سے پیغام پہنچانے والے ہیں جن کے حالات تم سے بیان نہیں کئے اور موسیٰ سے تو خدا نے کلام بھی کیا (4:164) (سب) پیغام پہنچانے والوں کو (خدا  نے) خوشخبری سنانے والے اور خدا کے عذاب سے ڈرانے والے ( بنا  کر بھیجا  تھا)  تاکہ  پیغام پہنچانے والوں کے آنے کے بعد آیات کے منکر بدکاروں کو خدا کے حضور بے خبری کو حجت بنا کر جان چھڑانے کا موقع نہ ملے(اور وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہمیں نصیحت کی خبر نہیں کی گئی) اور خدا غالب حکمت والا ہے (4:165)

 

printer14

انسانوں کو انسان مانو خدا نہ سمجھو

 

مسیح  کو اِس بات سے عار نہیں ہے کہ وہ خدا کا عبادت گزار بندہ  ہو اور نہ فرشتے(عار رکھتے ہیں) اور جو شخص خدا کا بندہ ہونے کو اپنے لئے مناسب خیال نہ کرے (اور عین اللہ ، مظہر خدا، خدا کا روپ، خدا کا اوتار یا بھگوان بن جائے) اور سرکشی کرے تو خدا (ایسے) سب (سرکشوں) کو (اُن کی حیثیت اور حقیقت کا حق سمجھانے کے لئے) اپنے حضور جمع کر لے گا (4:172) تو جو لوگ (عاجز اور فرمانبردار بن کر) ایمان لائے اور اچھے کام کرتے رہے وہ اُن کو اُن کا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے (کچھ) زیادہ  بھی عنایت کرے گا اور جنہوں نے (خدا کے حضور عاجزی اختیار کرنے سے اور خدا  کے عبادت گزار انسانوں کو عبد ماننے سے) عار وانکار اور تکبر کیا اُن کو وہ تکلیف دینے والا عذاب دے گا  اور وہ خدا کے سوا (کسی اپنے بنائے ہوئے خدا کے شریک کو) اپنا حامی اور مدد گار نہ پائیں گے (4:173)

 

printer14

خدا سب کا پالن ہار اور ایمان والے

 راستبازوں پر بے حد مہربان ہے

 

جو لوگ (خدا پر) ایما ن لائے اور اچھے کام کرتے رہے اُن سے خدا نے وعدہ فرمایا ہے کہ اُن کے لئے بخشش اور اجرِ عظیم ہے (5:9)

 

printer14

قولاً عملاً آیات کو جھٹلانے

 والے تمام لوگ جہنمی ہیں

 

اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ (جو بھی ہوں) جہنمی ہیں (5:10)

 

printer14

یہ آیات صرف پہلے اُن پیشواﺅں کے لئے

 ہی نہیں ہیں کہ جو آیات کو ترجمے

 یا  تفسیر یا کسی اور طرح سے بدلتے رہے ہیں

 

تو اُن  لوگوں کے (ایک اکیلے خدا کے دین اور ملنے والے پیغام کو قبول کرنے کا) عہد توڑ دینے کے سبب ہم نے اُن پر لعنت کی اور اُن کے دلوں کو سخت کر دیا۔ یہ لوگ کلماتِ کتاب کو اپنے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور جن باتوں کی اِن کو نصیحت کی گئی تھی اُن کا بھی ایک حصہ فراموش کر بیٹھے اور تھوڑے آدمیوں کے سوا ہمیشہ تم اُن کی (کوئی نہ کوئی) خیانت کی خبر پاتے رہتے ہو ۔ تو اُن کو برداشت کرو اور جانے دو کہ خدا احسان کرنے والوں پر رحمت کرتا ہے (5:13)

 

printer14

انسان پرستی کے سبب فرقے اور

 اِن کی قیامت تک کے لئے

 آپس میں کینہ و دشمنی

 

 اور جو لوگ ( اپنے تئیں ) کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے اُن سے بھی عہد لیا تھا مگر اُنہوں نے بھی اُس نصیحت کا جو اُن کو (توحید اور تقویٰ کے متعلق) کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کردیا تو ہم نے اُن میں باہم قیامت تک کےلئے(انسان پرستی کے سبب فرقہ پرستی) دشمنی اور کینہ ڈال دیا اور جو کچھ وہ کرتے رہے خدا عنقریب اُن کو اُس سے آگاہ کرے گا (5:14)

 

printer14

اے کتاب کو ماننے والو!

 تمہارے پاس کتاب

 کہ جس میں خدا  کا  نورِ ہدایت

اور نصیحت ہے آگئی ہے تاکہ

حشر کے روز تم  یہ

 نہ کہو کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ

ہمیں نصیحت کی جاتی

 

اے اہلِ کتاب تمہارے پاس ہمارا پیغام پہنچانے والا آ گیا  ہے کہ جو کچھ تم کتابِ (الٰہی) میں سے چھپاتے تھے وہ اُس میں سے بہت کچھ تمہیں کھول کھول کر بتا دیتا ہے اور تمہارے بہت سے قصور نظرانداز کردیتا ہے ۔ بے شک تمہارے پاس خدا کے ہاں سے نورِ (ہدایت) اور روشن کتاب آچکی ہے (5:15) جس سے خدا اپنی رضا کے مطابق چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور سیدھے رستے پر چلاتا ہے (5:16)

 

printer14

خدا نہ تو کسی کا باپ ہے نہ عاشق

 بلکہ خدا ہر عیب سے پاک ہے اور

 خدا کا کوئی ایسا لاڈلا  نہیں ہے

کہ جس کے بغیر خدا رہ نہ سکے

 

 جو لوگ اِس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ ابنِ مریم خدا ہے وہ بےشک کافر ہیں۔ (اُن سے) کہہ دو کہ اگر خدا عیسیٰ ابنِ مریم کو اور اُس کی والدہ  کو اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کو ہلاک کرنا چاہے تو اُس کے آگے کس کی پیش چل سکتی ہے ؟ اور آسمان اور زمین اور جو کچھ  اِن دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی (بلا شرکتِ غیر) بادشاہی ہے وہ جیسا چاہتا ہے (اچھے سے اچھا) پیدا کرتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے (5:17) اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بیٹے (اولاد) اور اُس کے پیارے (لاڈلے) ہیں ۔ کہو کہ پھر وہ تمہاری بد اعمالیوں کے سبب تمہیں عذاب کیوں دیتا ہے؟ (نہیں) بلکہ تم اُس کی مخلوقات میں سے ( دوسروں کی طرح کے) انسان ہو ۔ وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور آسمان اور زمین اور جو کچھ  اِن دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی (بِلا شرکتِ غیر) حکومت ہے اور (سب کو) اُسی کے حضور (عاجز ہو کر) پیش ہونا ہے (5:18)

 

printer14

خدا کی دعوت قبول کرو

 

اے اہلِ کتاب پیغام پہنچانے والوں کے آنے کا سلسلہ جو (ایک عرصے تک) منقطع رہا تو(اب) تمہارے پاس ہمارا  پیغام پہنچانے والا آگیا ہے جو تم سے (میرے احکام)  بیان کرتا ہے تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری یا ڈر سنانے والا نہیں آیا۔ سو (اب) تمہارے پاس خوشخبری اور ڈر سنانے والا آ گیا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے (5:19)

 

printer14

خوامخواہ کسی کو قتل کرنا خدا کو

 پسند نہیں ہے ہابیل کے قتل کے سبب

 سے ایک بے قصور انسان کا  قتل پوری

 انسانیت کا قتل ہے اور دین کے سبب

کوئی واجب القتل نہیں ہے

 

اِس( قتل) کی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ حکم نازل کیا کہ جو شخص کسی کوقتل کرے گا (یعنی) بغیر اِس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اُس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا اور اُن لوگوں کے پاس ہمارے پیغام پہنچانے والے (حق ظاہر کرنے والی) روشن دلیلیں لاچکے ہیں پھر اِس کے بعد بھی اُن میں بہت سے لوگ ملک میں حدِ اعتدال سے نکل جاتے ہیں (5:32)

 

printer14

کُل اختیار خدا ہی کا ہے

 

کیا تم کو معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین (کی کُل کی کُل سلطنت) میں خدا ہی کی حکومت (بِلا شرکتِ غیر) ہے (خدا جزا کے طور پر) جس کو چاہے عذاب کرے اور جسے چاہے بخش دے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے(5:40)

 

printer14

آج بھی الہامی کلاموں کی

محکم آیات لائقِ  پیروی ہیں

 

اور یہ تم سے ( تمہاری کتاب کے مطابق ) کیونکر فیصلہ کرائیں گے ۔ جبکہ خود اُن کے پاس  تورات (موجود) ہے جس میں خدا کا حکم (لکھا ہوا)  ہے (اور یہ جانتے ہیں) پھر اِس کے بعد اُس سے پھِرجاتے ہیں اور یہ لوگ (خدا کے کلام اور قانون پر) ایمان ہی نہیں رکھتے (5:43)

 

printer14

خدا کا کلام یعنی تورات

 

بےشک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے۔ اُسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتابِ خدا کے نگہبان مقرر کئے گئے تھے اور اُس پر گواہ تھے (یعنی حکمِ الٰہی کا یقین رکھتے تھے ) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے کوئی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ (خدا کے کلام کے) منکر ہیں (5:44) اور ہم نے اُن لوگوں کے لئے تورات میں (جرائم کی روک تھام اور مجرم تلف کرنے کے لئے) یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ  کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اِسی طرح بدلہ ہے۔ لیکن جو شخص بدلہ معاف کر دے وہ اُس کے گناہوں کا کفارہ ہوگا  اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں (5:45)

 

printer14

محکم آیات اورانجیلِ مقدس

 

اور اُن پیغام پہنچانے والوں کے بعد انہیں کے قدموں پر ہم نے عیسیٰ ابنِ مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتا  تھا اور اُس کو انجیل عنایت کی جس میں ہدایت اور نور ہے اور تورات کی جو اُس سے پہلی (کتاب) ہے، تصدیق کرتی ہے اور پرہیزگاروں کو راہ بتاتی اور نصیحت کرتی ہے (5:46) اور اہلِ انجیل کو چاہئے کہ جو احکام خدا  نے اِس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق حکم دیا کریں ۔ اور جو خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا  تو ایسے لوگ نافرمان ہیں (5:47)

 

printer14

قیامت تک اُمتوں کی شریعت الگ الگ

 رہے گی نجات کے لئے مذہب تبدیل کرنا

 لازم نہیں ہے البتہ دین کے

مطابق ہو جانا لازم ہے

 

اور ( اے پیغام پہنچانے والے) ہم نے تم پر سچّی کتاب نازل کی ہے ۔ جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اُن (سب کی محکم آیات) پر نگران ہے تو جو حکم خدا نے نازل فرمایا  ہے اُس کے مطابق اُن کا فیصلہ کرنا اور حق جو تمہارے پاس آچکا ہے اِس کو چھوڑ کر اُن کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا ۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک (فرقے) کے لئے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کو ایک ہی شریعت پر کردیتا مگر جو حکم خدا نے تم کو دیئے ہیں اُن میں وہ تمہارا امتحان لینا چاہتا ہے۔ سو (اپنی اپنی کتاب کے مطابق) اچھے کاموں میں جلدی کرو تم سب کو خدا کے حضور پیش ہونا ہے پھر جن باتوں میں تم کو اختلاف تھا وہ تم کو بتادے گا (5:48)

 

printer14

خدا تو خدا ہے اُسے کسی

کی کیا کمی ہو سکتی ہے؟

 

اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھِر جائے گا تو خدا ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن پر وہ شفقت فرمائے گا اور جو اپنے رَبّ کو محبوب رکھیں گے اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں گے اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں گے ۔ خدا کی راہ (توحید کے دین) میں جدوجہد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے وہ جس پر چاہتا ہے کرتا ہے اور خدا بڑی کشائش والا(اور) جاننے والا ہے(5:54)

 

printer14

اصل دین کی وضاحت اِس آیت میں ہے

خدا کسی قوم کا طرفدار نہیں ہے

 بلکہ ہر قوم میں موجود اپنے

صالح بندوں کو پسند کرتا ہے

 

جو لوگ خدا پر اور روزِ آخرت پر ایمان لائیں گے اور (محکم آیات کے مطابق) بھلے کام کریں گے خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا صابئین یا عیسائی اُن کو( دنیا و آخرت میں) نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (5:69) (اِس آیت کے سوا 2:62 اور بہت سی آیات یہی بات اور دین کا یہی مطلب بتاتی ہیں)

 

printer14

عیسیٰ علیہ السّلام خدا نہیں بلکہ

 خدا کی عبادت کرنے والے انسان تھے

 

وہ لوگ بِلا شبہ (خدا کے) منکر ہیں جو کہتے ہیں کہ مریم کا بیٹا (عیسیٰ) مسیح خدا ہے حالانکہ مسیح یہود سے یہ کہا کرتا تھا کہ اے بنی اسرائیل خدا ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی اور جان رکھو کہ جو شخص خدا کے ساتھ  شرک کرے گا خدا اُس پر بہشت کو حرام کر دے گا اور اُس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں (5:72)

 

printer14

تین خدا نہیں ہیں

 

وہ لوگ (بھی) خدا کے منکرہیں جو اِس بات کے قائل ہیں کہ خدا تین میں سے تیسرا ہے۔ حالانکہ اُس معبودِ یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اگر یہ لوگ ایسے اقوال (و عقائد) سے باز نہیں آئیں گے تو اُن میں جو (خدا کے کلام کے) منکر ہوئے ہیں وہ تکلیف دینے والا عذاب پائیں گے (5:73) تو یہ کیوں خدا کے حضور توبہ نہیں کرتے اور اُس سے گناہوں کی معافی نہیں مانگتے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے (5:74)

 

printer14

کیا جو بھوک سے نڈھال ہونے لگے

 ایسا عاجز انسان خدا ہو سکتا ہے؟

 

مسیح ابنِ مریم تو صرف ( خدا کا) پیغام پہنچانے والا تھا اُس سے پہلے بھی پیغام پہنچانے والے گزر چکے ہیں اور اُس کی والدہ مریم خدا کی سچی فرمانبردار تھی ۔ دونوں (انسان  تھے اور) کھانا کھاتے تھے دیکھو ہم اِن لوگوں کے لئے اپنی آیتیں کس طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں پھر (یہ) دیکھو کہ (دلیل سن کر بھی) کدھر اُلٹے جا رہے ہیں؟ (5:75)

 

printer14

معبود کا مطلب

 

کہو کہ تم خدا کے سوا ایسی چیز کی کیوں پرستش کرتے ہو جس کو تمہارے نفع اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں ؟ اور خدا ہی (خدا ہے جو سب کچھ ) سنتا جانتا ہے (5:76)

 

printer14

اِس آیت میں موجود انبیاء کے بیان سے

 یہ حقیقت ظاہر ہے کہ جس طرح ہمیں

 شہداء کا  شعور نہیں ہے اِسی

طرح شہداء کو بھی ہمارا شعور نہیں ہے

 اِس لئے کہ ہزاروں انبیاء ایسے ہیں کہ

 جن کو شہید کیا گیا

انبیاء کی پیشی اور انبیاء کا اپنی اپنی

 قوم سے لاعلمی اور لاتعلقی کا اظہار کرنا

 

(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر اُن سے پوچھے گا کہ تمہیں (اِن لوگوں کی طرف سے) کیا جواب ملا تھا ؟ وہ عرض کریں گے (یا رَبّ) ہمیں کچھ (بھی) معلوم نہیں (صرف) تُو ہی غیب کی پوشیدہ باتوں سے آگاہ ہے(5:109)

 

printer14

عیسیٰ ابنِ مریم علیہ السّلام کے

معجزے خدا کے کام تھے

 

جب خدا (عیسٰی سے ) فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابنِ مریم ! میرے اُن احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کئے جب میں نے روح القدس سے تمہاری مدد کی، تم جُھولے میں اور جوان ہو کر (یکساں طور پر) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے ۔ اور جب میں نے تم کو کتاب اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائی اور جب تم میرے حکم سے مٹی کا پرندہ بنا  کر اُس میں پُھونک مار دیتے تھے تو وہ میرے حکم سے اُڑنے لگتا  تھا اور مادرزاد اندھے اور سفید  داغ  والے کو میرے حکم سے بھلا اور ٹھیک کر دیتے تھے اور مُردے کو (زندہ کر کے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے ۔

اورجب میں نے بنی اسرائیل (کے  ہاتھوں) کو تم سے روک دیا جب تم اُن کے پاس کھلے ہوئے معجزات  لے کر آئے تو جو اُن میں سے منکر تھے کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے (5:110) اور جب میں نے حواریوں کوحکم بھیجا کہ مجھ پر ایمان لاﺅ اور میرے پیغام پہنچانے والے کا یقین کرو۔ (تو) وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ایمان لائے تُو شاہد رہنا کہ ہم فرمانبردار ہیں (5:111)

 

printer14

دعوت

 

( وہ قصّہ بھی یاد کرو) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسٰی ابنِ مریم کیا تمہارا پروردگار ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے کھانا  نازل کرے؟ اُنہوں نے کہا اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو (5:112) وہ بولے کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم اُس میں سے کھائیں اور ہمارے دل تسلّی پائیں اور ہم جان لیں کہ تم نے ہم سے سچ کہا اور ہم اُس پر گواہ رہیں (5:113)

(تب) عیسٰی ابنِ مریم نے دُعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے کھانا  نازل فرما کہ ہمارے لئے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کیلئے اور وہ تیرے ہاں سے آیت ہو اور ہمیں رزق دے تُو بہتر رزق دینے والا ہے (5:114) خدا نے فرمایا میں تم پر ضرور کھانا نازل فرماﺅں گا  لیکن جو اس کے بعد تم میں سے کفر کرے گا اُسے ایسا عذاب دوں گا کہ اہلِ عالم میں سے کسی کو ایسا عذاب نہ دیا ہو گا (5:115)

printer14

مسیح علیہ السّلام کی پیشی

 

اور (اُس وقت کو بھی یاد رکھو ) جب خدا فرمائے گا کہ اے عیسٰی ابنِ مریم ! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبود مقرر کرو؟ وہ عرض کرے گا کہ تُو پاک ہے مجھے کب یہ مناسب تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہیں ؟ اگر میں نے ایسا کہا ہو گا تو(اے میرے رَبّ) تجھ کو معلوم ہوگا (کیونکہ) جو بات میرے دل میں ہے تُو اُسے جانتا ہے اور جو تیرے علم میں ہے میں اُسے نہیں جانتا ۔ بے شک تجھے تمام پوشیدہ باتوں کا علم ہے (5:116)

میں نے اُن سے کچھ نہیں کہا سوائے اُس کے جس کا تُو نے اے رَبّ مجھے حکم دیا تھا وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں اُن میں رہا  اُن (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا پھر جب تُو نے مجھے دُنیا سے اُٹھا  لیا تو میرے بعد صرف تُو ہی اُن کا  نگران تھا اور تُو ہر اُس شے سے خبردار ہے (جس نے میرے بعد اُن کو گمراہ کیا) (5:117) اگر تُو اُن کو عذاب دے تو یہ تیرے ہی (پیدا کئے ہوئے) بندے ہیں اور اگر بخش دے تو (تیری مہربانی پر کون کچھ کہہ سکتا ہے؟) بے شک تُوغالب (اور) حکمت والا ہے (5:118)

خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ ( حکمِ اوّل کے خلاف خدا کے سِوا خدا بنانے والے خدا کے دشمنوں کے لئے سخت عذاب ہے اور) راستبازوں ہی کو اُن کی سچّائی (یہ کہ ایک اکیلے خدا کے سِوا کوئی خدا نہیں) فائدہ دے گی۔ اُن کے لئے باغ  ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ ہمیشہ اُن میں بستے رہیں گے ۔ خدا اُن سے راضی ہوا اور وہ خدا سے راضی ہوئے یہی بڑی کامیابی ہے (5:119)

 

printer14

حاکمِ مطلق خدا کے سوا کوئی نظامِ کائنات

 چلانے والا یا مخلوق کا پاسدار و سرورنہیں ہے

 

آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی (حکومت و اختیار) ہے اور خدا (انسان کی طرح مجبور و محدود، لاچار و بے بس نہیں بلکہ بے عیب اور) ہر چیز پر قادر خدا ہے (5:120)

 

printer14

خدا ہی نے روشنی سے پہلے اندھیرا

 بنایا پس کوئی خدا کی برابری

کرنے والا نہیں ہے

 

ہر طرح کی تعریف کے لائق خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی انکار کرنے والے(انسانوں کو کائناتی نظام چلانے میں خدا کے شریک بتا کر) خدا کے برابر ٹھہراتے ہیں (6:1)

 

printer14

غیب اور ظاہر جاننے والا

 صرف ایک اکیلا خدا ہے

 

اور آسمان اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے جو تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو اُن سب سے واقف ہے (6:3)

 

printer14

تمام مخلوقات پر رحمت کرنے

 والا رحمٰن ایک اکیلا خدا ہے

 

 (اُن سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ  ہے کس کا ہے؟ کہہ دو خدا کا ۔ خدا نے اپنے اوپر (سب کے لئے) اپنی رحمت کو لازم کر رکھا ہے ۔ وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے (رحمٰن اللہ کے سوا رحمٰن بنا کر) خود کو نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے (6:12)

 

printer14

خدا سب کا مولا اور آقا ہے

 

اور جو مخلوق رات اور دن میں بستی ہے سب اُسی کی ہے اور وہ سنتا جانتا ہے (6:13)

 

printer14

خدا کے سِواکسی کو کارساز مان کر

 مدد کے لئے پکارنا

ظلمِ عظیم (شرک) ہے

 

کہو کیا میں خدا کو چھوڑ کر کسی اور کو مدد گار بناﺅں ؟ کہ (وہی ایک اکیلا) تو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی (سب کو) کھانا  دینے والا(سخی) ہے اور خود کھانا  نہیں کھاتا (یہ بھی) کہہ دو کہ مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلا ایک اکیلے خدا کی فرمانبرداری کرنے والا ہوں اور یہ کہ تم (اے  مخاطب!) مشرکوں میں (شامل) نہ ہونا (6:14)

 

printer14

میری طرح صرف اور صرف

 خدا کی فرمانبرداری کرو

 

( یہ بھی) کہہ دو کہ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی (کسی بھی خیال سے) کروں تومجھے بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے (6:15) جس شخص سے اُس روز عذاب ٹال دیا گیا اُس پر خدا نے (بڑی) مہربانی فرمائی اور یہی کھلی کامیابی ہے (6:16)

 

printer14

بیانِ توحید

فقط خدا اَن داتا (رزق دینے والا رَبّ)

 اور ڈَنڈ  داتا (عذاب دینے والا رَبّ)

یعنی نفع و نقصان پہنچانے والا

ایک اکیلا رَبّ ہے

 

اور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اُس کے سوا اِس کو کوئی دُور کر نے والا (مددگار و کارساز) نہیں اور اگر نعمت (و راحت) عطا کرے تو(کوئی جادوگر یا شیطان اُس کو روکنے والا نہیں  بےشک) وہ ہر چیز پر قادر خدا ہے  (6:17)

 

printer14

بیانِ توحید

بھلا جس پر انسانوں کی محبت جیسی

 مخلوق شے غالب آ جائے اور وہ بندوں

 کی محبت میں مجبور و عاجز

 اور مغلوب و طالب ہو کر

رہ جائے وہ ہر شے پر

غالب ، بے عیب اور ہر شے پر قادر خدا

 کیسے مانا جا سکتا ہے؟

 

اور وہ اپنے بندوں پر غالب (القہار) ہے اور وہ دانا (اور) خبردار خدا ہے (6:18)

 

printer14

اللہ اکبر کہنے کا جواز اور غیر حقیقی

 کارسازوں سے بیزاری کا اعلان

 

اِن سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر کس شے کی شہادت اکبر ہے؟ (شہادت کے اعتبار سے بھی تو اللہ اکبر ہے) کہہ دو کہ خدا ہی مجھ میں اور تم میں گواہ ہے۔ اور یہ کلام مجھ پر اِس لئے اُتارا گیا ہے کہ اِس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک یہ پہنچ سکے اُس کو آگاہ کر دوں۔  کیا تم لوگ اِس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھی (کارساز، مددگار) نفع و نقصان پہنچانے والے ہیں؟ (اے پیغام پہنچانے والے) کہہ دو کہ میں تو (ایسی) شہادت نہیں دیتا ۔ کہہ دو کہ صرف وہی ایک (اکیلا کارساز و مددگار) نفع و نقصان پہنچانے والا ہے اور جن کو تم لوگ (مدد کرنے اور فریاد رسی کے لئے قادر خیال کر کے اور پکار کر خدا کا ) شریک بناتے ہو میں اُن سے سخت بیزار ہوں (6:19)

 

printer14

ظالم ترین شخص

 

اور اُس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے (خدا کی ہر طرح کی استطاعت و قدرت کا انکار کرنے کے لئے ، خدا کی بجائے انسان کو مدد کے لئے پکارا اور یوں خدا کو قادرِ مطلق کی بجائے عاجز بتا کر) خدا پر جھوٹ بہتان باندھا یا اُس کی آیتوں کو جھٹلایا؟ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے(6:21)

 

printer14

جب خدا کے سوا کارساز و مددگار

 بنانے والوں کی گرفت ہوگی

 

اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے اور کہیں گے کہ (آج) وہ تمہارے بنائے ہوئے خدا کے شریک کہاں ہیں جن کا تمہیں بڑا دعویٰ تھا؟ (کہ خدا کے عذاب سے بچالیں گے) (6:22)  تو اُن سے کچھ جواب نہ بن پڑے گا (اور) سوائے اِس کے (کچھ چارہ نہ ہو گا ) کہ کہیں خدا کی قسم تُو ہی (اے  رَبّ) ہمارا پروردگار ہے ہم کسی کو تیرا شریک نہیں بناتے تھے (6:23) دیکھو اُنہوں نے (یہ کہہ کر) اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا؟ اور جو کچھ یہ مبالغہ کیا کرتے تھے سب اُن سے جاتا رہا (6:24)

 

printer14

آیات کا قولاً فعلاً انکار

رسالت کی تکذیب ہے

 

ہم کومعلوم ہے کہ اِن ( لوگوں) کی باتیں تمہیں کس قدر رنج  پہنچاتی ہیں۔ یہ تمہارا انکار نہیں کرتے بلکہ یہ بدکارخدا کی آیتوں (کو ماننے) سے انکار کرتے ہیں (6:33)

 

printer14

خدا کے شریک مقرر کرنے

 والوں سے یہ سوال پوچھو!

 

کہو بھلا دیکھو تو اگر تم پر خدا کا عذاب آجائے یا قیامت آموجود ہو تو کیا تم (ایسی حالت میں ) خدا کے سوا کسی اور کو  پکارو گے ؟ اگر سچّے ہو (تو بالکل درست  بات بتاﺅ) (6:40) (نہیں) بلکہ (مصیبت کے وقت تو آج  بھی تم ) اُسی کو پکارتے ہو تو جس دُکھ  کے لئے اُسے پکارتے ہو وہ اگر چاہتا ہے تواُس کو دُور کر دیتا ہے اور جن کو تم خدا کے ساتھ  شریک  بناتے ہو (آفت کے وقت) اُنہیں بھُول جاتے ہو  (6:41)

 

printer14

ظالموں کی جڑ کاٹ دی گئی

 

 غرض (جب بھی عذاب بھیجا  گیا) ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی اور سب تعریف اللہ رَبُّ العالمین ہی کے لئے ہے (6:45) ( اِن خدا کا شریک بنانے والوں سے ) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مُہر لگا دے تو خدا کے سِوا کونسا معبود (کارساز) ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے ؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بار بار (سمجھانے کے لئے) بیان کرتے ہیں؟ پھر بھی یہ لوگ رُوگردانی کئے جاتے ہیں (6:46)

 

printer14

بدکاروں، ظالموں، گنہگاروں، فریبیوں،

 بدکردار لعنتی مشرکوں اور غاصبوں

 کو جنت کی خوشخبری سنانے والا

کوئی نبی نہیں ہوا مگر ہر قوم اپنے نبی

کو نجا ت دہندہ یا شافعِ محشر مانتی ہے

 اور بدی چھوڑنا نہیں چاہتی۔

لوحِ محفوظ میں تمام رسولوں کی آمد

کا ایک ہی مقصد رہا ہے پڑھیں:

 

اور ہم جو پیغام پہنچانے والوں کو بھیجتے رہے ہیں تو(اپنی نعمتوں کی) خوشخبری سنانے اور (اپنے عذاب سے) ڈرانے کو۔ پھر جو شخص ایمان لائے اور صالح ہو جائے تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ غم  (6:48) اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اُن کی نافرمانیوں کے سبب اُنہیں عذاب ہو گا (6:49)

 

printer14

خدا ہی مالکِ اعظم ہے

 

 کہہ دو (اے پیغامبر) کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ  کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ (نُوری مخلوق) ہوں میں تو صرف اُس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کے ہاں سے) آتا  ہے کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ  والا برابر ہوتے ہیں ؟ تو پھر تم (اے انسان پرستی کی خاطر مبالغہ کرنے والو! آیات میں) غور (کیوں) نہیں کرتے ؟  (6:50)

 

printer14

سلامتی کی دعا کے ذریعے ایک اکیلے

 عالمین پر رحمت کرنے والے رحمٰن

کی رحمت کا ذکر کرنے کا حکم

 

اور جب تمہارے پاس ایسے لوگ آیا کریں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو (اُن  سے) السلامُ علیکم کہا  کرو خدا نے اپنے اوپر(طالبوں کے لئے) اپنی رحمت کو لازم کر رکھا ہے کہ جو کوئی تم میں سے کوئی بُری حرکت کر بیٹھے پھر اِس کے بعد  توبہ کر لے اور صالح  ہو جائے تو وہ بخشنے والا مہربان ہے (6:54)

 

printer14

غیرِخدا کو کارساز جان

 کر پکارنے کی ممانعت

 

 کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے اُن کے آگے عاجزی کر کے اُنہیں پکارنے سے منع کیا  گیا  ہے ۔ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کروں گا ایسا کروں توگمراہ ہو جاﺅں گا اور ہدایت یافتہ لوگوں میں نہ رہوں گا (6:56) کہہ دوکہ میں تو اپنے پروردگار کی روشن دلیل کے مطابق ہُوں اور تم اُس کی (آیات کی) تکذیب کرتے ہو ۔ جس چیز (یعنی عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو ۔ وہ میرے پاس نہیں ہے (ایسا) حکم خدا ہی کے اختیار میں ہے وہ سچی بات بیان فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے (6:57)

 

printer14

مخلوق سے باخبر صرف اور صرف

 خدا ہے جو کچھ  بھی ہوتا ہے خدا

کے علم میں ہوتا ہے

 

اور اُسی کے پاس غیب کی کُنجیاں ہیں جن کو اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اُسے جنگلوں اور دریاﺅں کی سب چیزوں کا علم ہے اور کوئی پتّا  نہیں جھڑتا مگر وہ اُس کے علم میں ہوتا  ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری یا  سُوکھی چیز نہیں ہے مگر کتابِ روشن میں (لکھی ہوئی) ہے (6:59)

 

printer14

بیانِ توحید

خدا سب پر زبردست غالب (القہار) رَبّ

 ہے اور کسی کی محبت یا طلب کے

 سبب مغلوب نہیں ہے

 

اور وہ اپنے تمام بندوں پر غالب ہے اور تم پر نگہبان مقرر کئے رکھتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو ہمارے فرشتے اُس کی جان قبض کر لیتے ہیں اور کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے (6:61)

 

printer14

جنت میں داخل ہونے کا ہو یا

جہنم میں حکم صرف خدا کا ہے

 

پھر (قیامت کے دن تمام ) لوگ اپنے مالکِ برحق خدا تعالیٰ کے حضور پیش کئے جائیں گے سُن لو کہ (اُس دن بھی) حکم صرف اُسی کا  ہے اور وہ نہایت جلد حساب لینے والا ہے (6:62)

 

printer14

کوئی نجات دہندہ نہیں مگرخدا ایک

 اکیلا نجات دینے والا ہے

 

کہو بھلا تم کو جنگلوں اور دریاﺅں کے اندھیروں سے کون نجات دیتا ہے؟ (جب) کہ تم اُسے عاجزی سے اور خفیہ طور پر مدد کے لئے پکارتے ہو (اور دعا کے طور پر کہتے ہو  کہ) اگر خدا ہم کو اِس (تنگی) سے نجات بخشے تو ہم اُس کے بہت شکر گزار ہوں گے (6:63) کہو کہ خدا ہی تو تم کو اس (تنگی) سے اور ہر سختی سے نجات بخشتا ہے پھر (تم) اُس کے ساتھ (غیروں کو اپنا کارساز و مددگار بنا کر) شرک (کس لئے) کرتے ہو؟ (6:64)

 

printer14

معبود کا مطلب بتانے والی آیات

 

کہو کیا ہم خدا کے سوا ایسی چیز کو پکاریں جو نہ ہمارا بھلا کر سکے نہ بُرا ؟ اور جب ہم کو خدا نے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے تو ( کیا ) ہم اُلٹے پاﺅں پھر جائیں ؟ ( پھر ہماری ایسی مثال ہو) جیسے کسی کو شیاطین نے جنگل میں (سب  کچھ) بُھلا دیا ہو (اور وہ ) حیران ( ہو رہا ہو) اور اُس کے کچھ رفیق ہوں جو اُس کو رستے کی طرف بلائیں کہ ہمارے پاس چلا آ (مگر اُسے سنائی نہ دے رہا ہو) ۔ کہہ دو کہ رستہ تو وہی ہے جو خدا نے ہمیں بتایا ہے اور ہمیں تو یہ حکم ملا ہے کہ ہم صرف ایک اکیلے خدا رَبُّ العالمین ہی کے فرمانبردار ہوں (6:71)

اور یہ (بھی) کہ عبادت و اطاعت قائم کرو اور اُس کے غضب سے ڈرتے رہو اور وہی تو ہے جس کے حضور تم  جمع  کر  کے پیش کئے جاﺅ گے (6:72)

 اور وہی تو (معبودِ برحق) ہے کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو مکمل و کامل  پیدا  کیا  ہے اور جس دن وہ فرمائے گا  کہ ہو جا تو (حشر برپا) ہو جائے گا  اُس  کا ارشاد برحق ہے اور جس دن صُور پھونکا جائے گا ۔ (اُس دن بھی صرف اور صرف) اُسی کی بادشاہت ہو گی ۔ وہی پوشیدہ اور ظاہر (سب) جاننے والا ہے اور وہی بڑی حکمت والا (اور) خبردار خدا ہے (6:73)

 

printer14

خدا ہی سب بھلے کام کرنے والوں کو

 ہدایت دیتا رہا  ہے اور

اگر وہ شرک کرتے

تو اُن کے تمام اعمال ضائع ہو جاتے

 

 اور ہم نے اُس (ابراہیم) کو اسحٰق اور یعقوب بخشے (اور) سب کو ہدایت دی اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور اُس کی اولاد میں سے داﺅد اور سلیمان اور ایّوب اور یوسف اور مُوسٰی اور ہارون کو بھی اور ہم صالح لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں (6:84) اور زکریا اور یحییٰ اور عیسٰی اور الیاس کو بھی یہ سب بھلے کام کرنے والے تھے (6:85) اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی اور اُن سب پر جہان کے لوگوں میں سے فضل کیا تھا (6:86) اور اُن کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی بعض پر فضل کیا تھا اور اُن کو منتخب بھی کیا تھا اور سیدھا رستہ بھی دکھایا تھا (6:87) یہ خدا کی ہدایت ہے اِس پرخدا اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا  ہے چلاتا ہے اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہو جاتے (6:88) یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب (محکم  آیات) اور حکم (کی نعمت شریعت) اور نبوت عطا فرمائی تھی اگر یہ (لوگ) اِن باتوں سے انکار کریں تو ہم نے اُن  پر ایسے لوگ مقرر کر دئیے ہیں کہ وہ اِن سے کبھی انکار کرنے والے نہیں (6:89)

 

printer14

پہلے امام انبیاء کی پیروی کرو

 

یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی تھی تو تم اُن ہی کی ہدایت کی پیروی کرو ۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس (نصیحت) کا صلہ نہیں مانگتا ۔ یہ تو جہان کے لوگوں کے لئے محض نصیحت ہے (6:90)

 

printer14

مکے اور مکے کے آس پاس

لوگوں کے لئے پیغام 

 یہ کتاب بھی خدا کی بھیجی ہوئی

دلیل اور ہدایت ہے

 

 اور یہ کتاب مقدس ہے کہ جسے ہم نے نازل کیا ہے۔ جو اپنے سے پہلی (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے اور جو اِس لئے (نازل کی گئی ہے) کہ تم مکے اور اُس کے آس پاس کے لوگوں کو آگاہ کر دو اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اِس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور وہ اپنی عبادات کی (پوری) خبر رکھتے ہیں (6:92)

 

printer14

خدا کی عظمت و شان کے خلاف

 من گھڑت باتیں کرنے والوں کا انجام

 

اور اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو خدا پر جھوٹ افترا کرے یا  یہ کہے کہ مجھ  پر وحی آئی ہے؟ حالانکہ اُس پر کچھ  بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اُس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں اور کیا  ہی عبرت ہو اگر تم اِن ظالم لوگوں کو اُس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے اُن کی طرف عذاب کے لئے ہاتھ  بڑھا  رہے  ہوں کہ نکالو اپنی جانیں آج تم کو ذلّت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اِس لئے کہ تم خدا کے متعلق جھوٹ بولا کرتے تھے اور اُس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے (6:93)

 

printer14

جب سفارش کرنے والے

نظر نہیں آئیں گے

 

اور جیسا ہم نے تم کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا ایسا ہی (مرنے کے بعد زندہ ہو کر) آج اکیلے اکیلے ہمارے حضور پیش ہوئے اور جو (مال و متاع) ہم نے تمہیں عطا فرمایا  تھا وہ سب اپنے پیچھے چھوڑ آئے اور ہم آج تمہارے ساتھ تمہارے سفارشیوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم خیال کرتے تھے کہ وہ تمہارے (سفارش کرنے والے اور ہمارے) شریک ہیں (آج ) تمہارے آپس کے سب تعلقات منقطع ہو گئے اور جو (نجات پا  لینے کے) دعوے تم کیا کرتے تھے وہ سب جاتے رہے (6:94)

Leave a comment